پاکستان ضرورت مند ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

IMF

IMF

عالمی مالیاتی فنڈ (جیوڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ نے مالی طور پر ضرور تمند چھبیس ملکوں میں پاکستان کو سرفہرست قرار دیا ہے۔

پاکستان کو رواں مالی سال سترہ کھرب روپے بجٹ خسارے سے بچنے کیلئے جی ڈی پی کا اکتیس فیصد قرضہ درکار ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ فسکل مانیٹر میں کہا گیا ہے پاکستان ان ملکوں میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے جنھیں شدید مالی بحران اور قرضوں کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل کو جی ڈی پی کا سترہ فیصد، بھارت گیارہ اعشاریہ تین اور روس کو دو فیصد قرضہ درکار ہے۔