وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان قطر مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ افغان حکومت کی واضح حمایت تک قطر میں امریکا کے طالبان سے مذاکرات کی حمایت نہیں کریں گے۔ ملا عمر کے ٹھکانے کا علم نہیں۔
وزیر خارجہ حناربانی کا کہنا تھا کہ کرزئی حکومت قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے کے متعلق ابہام کا شکارہے۔ افغان صدر ماضی میں دوحہ میں طالبان کا دفتر کھلنے کی مخالفت کرچکے ہیں۔
کابل کا موقف واضح ہونے تک طالبان سے مذاکرات کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ ان کاکہناتھاکہ ملاعمر نہ پاکستان میں ہیں اور نہ ہی اسے ان کے ٹھکانے کا علم ہے۔