سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے واپس آئیں گے، اس وقت پاکستان مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔
مانچسٹر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ملک مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، آل پاکستان مسلم لیگ اندھیروں میں روشنی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے واپس آئیں گے۔
عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور برسر اقتدار آ کر بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ ان کے دور میں جمہوریت جس قدر پھلی پھولی، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔