پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 129 کے نامزد امیدوار رانا مبشر اقبال نے جلسہ سے خطاب کیا

لاہور ( امتیاز علی شاکر) پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 129 کے نامزد امیدوار رانا مبشر اقبال نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عوام دشمن حکمرانوں نے پٹرول مصنوعات میں جس قدر اضافہ کیا اورمہنگائی و کرپشن کا ریکارڈ قائم کردیا ہے ،اقتدار کے نشے میں مست عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کا خون تک چوس لیا ہے،عوام اب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگی ہیں،کرپٹ حکمران پھر پٹرول مہنگاکر رہے ہیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران لوٹ مارکو پالیسی بنا کر پوری ایمانداری سے اس پر کارآمد ہیں،دوبارہ حکومت خواب دیکھنے والے کرپٹ حکمران کو آئندہ الیکشن میں آٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا،عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر عوامی دولت پر عیاشیاں کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کے لئے آئندہ انتخاب ان کی سیاسی موت ثابت ہوگی،پی پی 159 کے امیدوار میاں مقصود عالم نے بھی خطاب کیا۔