دوبئی (طاھر منیر طاھر) ملالہ یوسف زئی امن و محبت اور تعلیم تسواں کی حامی تھی جس نے بھت ھی مشکل حالات میں نہ صرف خود تعلیم کا سفر جاری رکھا بلکہ سوات میں سکول بند ہونے کے باوجود لوگوں کے گھروں میں جا کر تعلیم پر آمادہ کرتی رھی اور تعلیم دیتی رھی ۔ علم سے ملالہ کی محبت نے اسے عالمی ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھرایا۔ وہ عورتوں میں تعلیم کی حامی اور خواتین کی فلاح و بھبود کے لئے بھت کچھ کرنے کی حامی تھی لیکن طالبان بلکہ جنھیں ظالمان کھنا زیادہ بھتر ھے اُنھوں نے فائرنگ کر کے اس امن کی سفیر معصوم طالبہ کو بستر مرگ پر لٹا دیا۔
ملالہ یوسف زئی پر حملہ کی مزمت اور اس کی صحت و سلامتی کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ اس سلسلہ کے تحت ایک تقریب پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف کے گھر شارجہ میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر ، دوبئی کے صدر عبدالوحید پال ، شارجہ کے صدر آزاد علی تبسم ، مسلم لیگ ن گلف ریجن کے جنرل سیکرٹری محمد افتخار بٹ ، نائب صدر چودھری محمد شفیع ، چودھری عبدالغفار ، احسان الحق باجوہ ، مومن خان درانی ، یونس پراچہ ، مظھر قیوم اور حلقہ 151لاھور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اعجاز احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر متزکرہ قائدین نے کھا کہ ملالہ یوسف زئی نے دھشت گردی کے خلاف بزریعہ قلم جھاد کیا ۔
ھم ملالہ پر حملہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے اپیل کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو جلد از جلد پکڑ کر کیفکردار تک پھنچایا جائے۔ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے قائدین نے کھا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی پوری دنیا مزمت کر رہے ہے اور ملالہ یوسف اظھار ھمدردی کر رہی ہے۔ ملالہ ایک طالبہ ہونے کے ساتھ امن و محبت کی سفیر تھی جسے ظالمان نے بستر مرگ پر لٹا دیا ہے۔ ھم ملالہ کی صحت یابیاں کے لئے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کے ملالہ جلد صحتیاب ہو کر اپنا ادھورا مشن مکمل کرے گی۔ لیگی قائدین نے کھا کہ ملالہ تعلیم نسواں خصوصاً پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی حامی تھی اس پر حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز ہے جس کی ھم پر زور الفاظ میں شدید مزمت کرتے ہیں۔