دوبئی (طاھر منیر طاھر) گزشتہ دنوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشھود اور ایم پی اے اعجاز احمد خان دوبئی تشریف لائے تو ان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن گلف ریجن کے جنرل سیکرٹری محمد افتخار بٹ اور مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف کی طرف سے ظھرانہ اور عشائیہ کی تقریبات ہوئیں جس میں مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر ، پی ایم ایل این دوبئی کے صدر عبدالوحید پال ، دیگر لیگی کارکن انجینئر احسان اللہ ، سھیل گھمن ، احسان الحق باجوہ اور پی ایم ایل این کے کو آرڈینیٹر چودھری خالد بشیر بھی موجود تھے۔ ظھرانہ کی تقریب دوبئی کے ایک اعلیٰ ہوٹل میں جبکہ عشائیہ کی تقریب دنیا کے پھلے سیون سٹار ہوٹل العرب میں ہوئی۔
دونوں تقاریب میں لیگی راھنماؤں نے ملکی اور بین الاقوامی موجودہ حالات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر رانا مشھود نے کھا کہ وہ حال ھی میں شھباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ جرمنی گئے تھے جھاں سولر انرجی سسٹم کے لئے عظیم معاھدہ سائن کیا گیا۔ اس معاھدہ کے تحت جرمنی پاکستان میں سولر انرجی کے شعبہ میں تعاون کرے گا ۔ رانا مشھود نے کھا کہ نواز شریف ملک کا سافٹ امیج اُبھارنے کے لئے اپنی بھرپور کوشش کر رھے ہیں جبکہ خادم اعلیٰ پنجاب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور ممکنہ سھولیات بھم پھنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
اُنھوں نے کھا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ کی کامیاب تقسیم سے معیار تعلیم بلند ہوا ہے جبکہ اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب صوبہ خیبر پختونخواہ میں وھاں کی حکومت لیپ ٹاپ تقسیم کر رہی ہے۔مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر نے کھا کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستان مسلم لیگ ن اور قائد محترم محمد نواز شریف کی مقبولیت کا گراف بڑھا رھا ہے جس کا اعتراف غیر مکمل سروے کمپنیاں اور ایجنسیاں بھی کر رہی ہیں۔ اُنھوں نے کھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پورے ملک میں واحد شخصیت ہیں جو ملکی مسائل حل کرنے کی اھلیت رکھتے ہیں۔