پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے بھارت کو ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون جاری رکھنے کی پیشکش کی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی حملوں کے مبینہ ماسڑ مائنڈ ابو جندل کی گرفتاری کی بعد پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔
پاکستان ممبئی حملوں کے سلسلے میں بھارت سے تعاون جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔