بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے کہاہے کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات میں کہی۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنماء ونائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی سے بھارتی اداکار اور لوک سبھاکے رکن شتروگھن سنہا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی پاکستان آتے ہیں ہمیشہ چوہدری برادران سے خصوصی طور پر ملاقات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے اور انہوں نے یہاں کبھی اجنبیت محسوس نہیں کی ، پاکستانیوں نے ہمیشہ ان کا والہانہ استقبال کیا۔