پاکستان میں القاعدہ چیف امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

al qaeda

al qaeda

امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا چیف آف آپریشنز ابو حفص الشاہری ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا  کہ پاکستان میں القاعدہ کا آپریشن چیف گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں ہوئے حملے میں مارا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ ابو حفص الشاہری کی ہلاکت گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں ایک کار پر ہونے والے ڈرون حملے میں ہوئی ہے،جس میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ ابوحفص پاکستان میں مقامی طالبان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔