واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہاہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ ختم نہیں ہوئی، پاکستان میں دہشتگرد گروپ کو مسلسل دباو میں رکھنا ہوگا۔ ریاست نبراسکا میں بیس کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع پیون پینیٹا نے کہاکہ ملک سلامتی کیلئے القاعدہ پر مسلسل دباو برقرار رکھنا ہے چاہے دہشتگردوں کا وجود کہیں بھی ہو۔ پینیٹا نے کہاکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باوجود القاعدہ اب بھی امریکا کیلئے خطرہ ہے۔ مالی خسارے پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ ملک مالی بحران سے دو چار ہے اور پینٹاگان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔