امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل مائیک مولن نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پر واضح کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیساتھ تعلقات ختم کئے جائیں۔ دوسری جانب امریکی نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام نے پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد سو سے ڈیڑہ سو تک رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جو اس سے قبل موجود رہنے والے فوجیوں کی تعداد کا تقریبا نصف ہے۔ اب پاکستان میں موجود اسپیشل آپریشنز ٹرینرز کی تعداد ایک سو چالیس سے کم ہوکر دس سے بھی کم رہ جائے گی۔ مبصرین پاکستان کی طرف سے امریکی ٹرینرز کو قیام کی اجازت دینا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔