پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہئے: سنتھ جے سوریا

Sanath Jayasuriya

Sanath Jayasuriya

کراچی(جیوڈیسک) انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کپتان سنتھ جے سوریا کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہئے۔

کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کپتان سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ انہیں طویل عرصے بعد پاکستان آنے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار نو میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والا حملہ کرکٹ کے لیے اچھا نہیں تھا۔ سنتھ جے سوریا کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہئے۔