پاکستان (جیوڈیسک) ملک میں بزرگ شہریوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے لیکن ان کے حقوق کا خیال رکھنا تو دور کی بات ان حقوق کے بارے میں معاشرے میں آگاہی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاکستان میں بزرگ شہریوں کے حقوق کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں نہ ہی ان کو دئیے گئے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔
تنہائی کا شکار ایسے لاچار بزرگ ہر وقت الجھنوں میں گرفتار رہتے ہیں۔ اس حوالے سے پشاور پریس کلب میں میڈیا ورکشاپ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت ملکی آبادی میں چھ فیصد بزرگ ہیں۔ 2050 تک یہ شرح 16 فیصد ہو جائیگی۔ 2007 میں سینئر سٹیزنز کیلئے قانون تو بنایا گیا تھا لیکن ابھی تک منظور نہیں کیاجا سکا۔