پاکستان میں سونے کی درآمد کم ، زیورات کی برآمد بڑھ گئی

gold

gold

پاکستان(جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں سونے کی درآمد کم اور زیورات کی برآمد میں اضافہ ہو گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران صرف ایک کروڑ ستانوے لاکھ روپے کا سونا درآمد کیا گیا جبکہ اس سے پچھلے سال درآمد کیے گئے سونے کی مالیت تقریبا اکیس کروڑ باسٹھ لاکھ روپے تھی۔ اس کے برعکس سال کے دوران پاکستان سے برآمد کیے گئے زیورات کی مجموعی مالیت بیس ارب چونسٹھ لاکھ روپے رہی۔ اس سے پچھلے سال پندرہ ارب بارہ کروڑ روپے کے زیورات برآمد کیے گئے تھے۔