پاکستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر نیٹو کو بھی تشویش

Nato

Nato

نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسمیوسن کا کہناہے کہ پاکستان میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے . برسلز میں یورپین پالیسی تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل راسمیوسن نے کہاکہ پاکستان سے اچھے تعلقات مستحکم افغانستان کی ضمانت ہیں۔ شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ تاہم حکومت پاکستان اور پاک فوج کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے بھرپورکارروائی کرنا ہوگی۔ اینڈرس راسمیون فوگ نے اتحادیوں پر زور دیا کہ افغانستان میں مثبت پیش رفت کیلئے پاکستان سے مثبت روابط بڑھائے جائیں۔