پاکستان (جیوڈیسک) تاریخ میں پہلی بار آج پاکستان میں قومی ووٹرڈے منایا جارہا ہے۔اس موقع پر ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں شہری بھی شرکت کریں گے ۔
قومی ووٹر ڈے کا مقصد شہریوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر بینر لگائے گئے ہیں ۔ مختلف غیر سرکاری تنظیمیں اس حوالے سے سیمینارز بھی کریں گی۔ سپریم کورٹ میں بھی آج ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں چیف جسٹس کے سامنے ایس ایم ایس کے ذر یعے ان کے ووٹ کی تصدیق کا عمل کیا جائے گا ۔