برسلز : (جیو ڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن کا کہناہے کہ پاکستان نیٹو فورسز کے لئے سپلائی روٹ کھول دے اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی تیز کردے۔
برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران راسموسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان سے تعلقات میں دو مسائل رکاوٹ ہیں پہلا مسئلہ نیٹوسپلائی روٹ اور دوسرا دہشت گردوں کی پناہ گاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ نیٹو فورسز کے لیے سپلائی روٹ کھول دے۔