پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی شروع کردی

IMF

IMF

پاکستان نے آئی ایم ایف سے دوہزار آٹھ میں لیے جانے والے قرض کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور انتالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی پہلی قسط جمع کرا دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین کے مطابق سات ارب نوے کروڑ ڈالر کے اسٹینڈ بائی پروگرام کی اقساط کی واپسی شرو ع کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن میں آئی ایم ا یف کے صدر دفتر کو انتالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔

یہ رقم امریکہ میں کاروباری اوقات شروع ہوتے ہی آئی ایم ایف کے اکاونٹ میں منتقل ہو جائے گی سید وسیم الدین نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اصل زر واپس کیا گیا ہے جبکہ اس قرض پر سود کی ادائیگی اپریل میں کی جائے گی۔