پاکستان نے ابوظہبی ون ڈے میں آسڑیلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Pakistan

Pakistan

بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ اور بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پاکستان نے ابوظہبی ون ڈے میں آسڑیلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔249 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے شاندار بیٹنگ کاآغاز کیا۔ 66 کے اسکور پر محمد حفیظ 23 رنز بناکر آٹ ہو گئے جس کے بعد ناصر جمشید اور اظہر نے چوکوں اور چھکوں سے 101 رنز کی پارٹنر شپ کھیلی۔ 167 کے اسکور پر ناصر جمشید 97 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ جونسن کی گیند پر سٹارک نے ان کا کیچ لیا۔ ناصر جمشید نے میدان کے چاروں جانب بھر پور اسٹروک کھیلے۔ انہوں نے 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

اس کے بعد آنے والے اسد شفیق نے اظہر علی کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔ 190 کے اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔ اسد شفیق 9 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اس کے بعد مصباح الحق اور اظہر علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور پاکستان نے 43 اعشاریہ 4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ اظہر علی 59 رنز اور مصباح الحق 35 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے۔ سعید اجمل نے چار اور جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

آسڑیلیا کی طرف سے مائیک ہسی نے 61، بیلے نے 39 اور کلارک نے 37 رنز بنائے۔ ناصر جمشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تیسرا اور آخری ون ڈے تین ستمبر کو کھیلا جائے گا۔