پاکستان نے زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست دے دی

cricket

cricket

پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں پانچ رنز سے شکست دیدی اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
بلاویو میں زمبابوے نے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے دو سو اڑتالیس رنز کا انتہائی دانشمندی سے تعاقب کیا۔ برینڈن ٹیلر نے چوراسی، سباندا نے تہتر اور تتیندا تائبو نے چھبیس رنز بنا کر زمبابوے کو فتح کے قریب لا کھڑا کیا۔ آخری چار اوورز میں زمبابوے کو صرف پچیس رنز درکار تھے لیکن پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کے ذریعہ میچ میں پانچ رنز سیکامیابی دلوا دی۔
اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے اعزاز چیمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ھوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو سینتالیس رنز بنائے تھے۔ یونس خان اٹہتر،مصباح الحق چون، عمراکمل چھتیس اور عدنان اکمل ستائیس رنز بناکر آوٹ ھوئے۔ دوسرا میچ اتوار کو ھرارے میں کھیلا جائیگا۔