پاکستان نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں تین وکٹوں سے ہرا کر سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی۔ عمر اکمل اور مصباح الحق کی شاندار نصف سنچریاں۔ ابو ظہبی میں شیخ زید اسٹڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دوسو اٹھارہ رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیئے دو سو انیس رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق اورعمر اکمل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نیسینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ دو سو انیس رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں اکیاون رنز پر گرنے کے بعد مصباح الحق اور یونس خان کے درمیان باسٹھ رنز ، عمر اکمل اور مصباح کے درمیان چوراسی رنز کی پارٹنر شپ رہی جس کے باعث پاکستان میچ باآسانی جیت گیا۔ پاکستان کی طرف سے مصباح الحق نے چھیاسٹھ ، یونس خان چونتیس ، اسد شفیق چھبیس جبکہ عمر اکمل نے اکسٹھ رنزبنا کر ناٹ آٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے تین ، فرنینڈو نے دو جبکہ ملنگا اور میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔