پاکستان نے طالبان کی حمایت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے نیٹو رپورٹ کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے اور توقع کرتا ہے کہ دیگر ممالک اس پالیسی پرعمل کریں گے۔ انھوں نے رپورٹ کے مندرجات پر تفصیلی بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کو باقاعدہ جاری نہیں کیا گیا اس لئے اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔