اسٹیٹ بینک آف پاکستان(جیوڈیسک)حکومت پاکستان نے چھ ارب پچانوے کروڑ روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کر دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق نیلامی میں تین، پانچ اور دس سالہ مدت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کئے گئے۔ تین سالہ بانڈز کی شرح منافع چار بیسسز پوائنٹس اضافے سے دس اعشاریہ تین نو فیصد رہا جبکہ پانچ اور دس سالہ مدت کے بانڈز کی شرح منافع دس اعشاریہ نو تین اور گیارہ اعشاریہ چار دو پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔ نیلامی کیلئے حکومت نے تیس ارب کا ہدف مقرر کیا تھا۔