پاکستان ورلڈ ٹی20 کی بہترین ٹیم ہے ، محمد حفیظ

M Hafeez

M Hafeez

ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم نے ثابت کردیا کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم ہے۔ کولمبو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد حفیظ نے کہا کہ جس طرح پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف کامیابی حاصل کی وہ خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا کہ اہم میچ میں عبدالرزاق کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کو ہرانے کا کام اب مکمل ہوچکا ہے اب ٹی وی پر بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھیں گے جس کے بعد سیمی فائنل میں کون سی ٹیم ہوگی اسکا فیصلہ ہوگا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ رضا حسن اور ناصر جمشید بہترین ٹیلنٹ اور پاکستانی کرکٹ کا مستقبل ہیں۔