پاکستان ویمنز کرکٹ پاکستان نے فریقی ٹورنامنٹ جیت لیا

Pak women team

Pak women team

پاکستان ویمنز کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ہونے والا تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دی۔پاکستان ویمنز کرکٹ نے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کھیلے گئے ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو بیالیس رنز سے ٹھکانے لگایا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں اس کا سامنا بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم سے تھا۔ جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو اکسٹھ رنز بنائے۔

جس میں عائشہ رحمان نے سینتیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے ندا راشد نے تین اور قانتاجلیل نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹ پر حاصل کرکے نہ صرف میچ بلکہ ایونٹ بھی اپنے نام کرلیا۔ میچ میں ثنا میر انتیس، بسمہ معروف اٹھائیس اور جویریہ ودود چوبیس رنز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔