پاکستان : (جیو ڈیسک) نجکاری کمیشن نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ایک کروڑ چہتر لاکھ شئیرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شئیرز کو فروخت کر دیا جائے۔ اس کے لئے کمیٹی نے اسکی قیمت کے تعین کا اختیار وزیر خزانہ کو دیا تھا جس پر وزیر خزانہ نے ایک سب کمیٹی بنادی ہے جو حصص کی قیمت کے حوالے سے نکات کی سفارش کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ایل کے فلو ر پرائس ایک سو پینسٹھ روپے فی شئیر مقرر ہونے کا امکان ہیذرائع کے مطابق ان شئیرز کا پچہتر فیصد مالیاتی اداروں ، اور پچیس فیصد انفرادی سرمایہ کاروں کو فروخت کیا جائے گا۔