نیویارک (جیوڈیسک) وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔حنا ربانی کھر نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جوہری دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر ہونے والے اجلاس میں کہی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے لیے جامع اور فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کاکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نہایت موثر ہے۔