کراچی : پاکستان نے بحری بیٹرے میں ایٹمی آبدوز شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایٹمی آبدوز پاکستان میں ہی تیار کی جائیگی ۔آبدوز کی تیاری کا فیصلہ خطے میں بھارتی برتری ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر خاصی پیشرفت ہوچکی ہے ۔یہ ایٹمی آبدوز ملکی وسائل کے مطابق تیار کی جائیگی ۔ اس حوالے سے ماہرین کو ذمے داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحری بیڑے میں آبدوز کی شمولیت کے بعد ضروری ہے کہ پاکستان نیوی کو بھی ایٹمی آبدوز فراہم کی جائے۔