پاکستان کا برما کے مسلمانوں کے قتل پر اظہار تشویش

اسلام آباد پاکستان نے برما میں مسلمانوں کے قتل واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالکات پر کنٹرول

Pakistan's Foreign Office

Pakistan’s Foreign Office

کیلئے حکومت برما سے توقع کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں نیوزبریفنگ میں کہاکہ پاکستان ، توقع رکھتا ہے کہ حکومت برما، ان بدامنی حالات پر کنٹرول کے موثر اقدام کرے گی،

 

ترجمان نے دیگر موضوعات کے حوالے سے بتایاکہ نیٹوروٹ پر نیا ایم او یو تیار ہوگیا ہے، جلد دست خط ہوجائیں گے، ترجمان نے کہاکہ اخبار دی سن کی خبر کا پاک برطانیہ تعلقات سے کوئی لینا دینا نہیں، اخبار کے خلاف مقدمہ کا معاملہ، داخلہ، اطلاعات اور قانون کی وزارتوں کا ہے، نورستان اور کنڑ میں حملوں کے معاملے کو اتحادی افواج اور طالبان کے ساتھ اٹھایا ہے۔