پاکستان : (جیو ڈیسک) بیلسٹک میزائل حتف 4 شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا گیا یہ میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حتف 4 سیریز کے شاہین ون اے نے تجربے میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ تجربہ اس کے راکٹ انجن لیکویڈ فیول کی جگہ سالڈ فیول اور ہدف پر پہنچنے کی صلاحیت میں اضافے کو جانچنے کے لیئے کیا گیا تھا۔
تجربہ سمندر میں کیا گیا جس میں میزائل نے ایک ہزار کلو میٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا یا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل درمیانے فاصلے تک مار کر سکتا ہے۔