پاکستان (جیو ڈیسک)پاکستان نے حتف آٹھ رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،اس میزائل سے فضائی اور بحری اہداف کونشانہ بنانے کی موجودہ ملکی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔پاکستان نے حتف سیریز کے آٹھویں رعد کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، آئی ایس پی ار کے ترجمان کے مطابق یہ میزائل کامیابی سے 350کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، رعد کروز میزائل زمینی ، فضائی اور بحری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتاہے اس سے پاکستانی اسٹریٹجک صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے،یہ میزائل اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے ، جس کے باعث دوران حملہ ریڈار پر نظر نہیں آتا۔
اسٹیلتھ ٹیکنالوجی دنیاکے چند ترقی یافتہ ممالک کے پاس ہے ،حتف آٹھ میزائل روایتی اورایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،کامیاب تجربے پرصدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے انجینئروں اور سائنسدانوں کومبارکباد دی ہے۔