پاکستان کا حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

Missile

Missile

(جیو ڈیسک) پاکستان نے حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ زمین سے زمین اور فضاء میں 60 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیسٹ کے موقع پر ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ر خالد احمد خدوائی ، چیئرمین نیسکام، سائنسدان اور اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے لیفٹننٹ جنرل ر خالد احمد خدوائی نے کہا کہ نصر میزائل امن کا ہتھیار ہے اور یہ ملک کے دفاع میں اہم اضافہ ہے۔ ادھر میزائل تجربہ پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے سائنسدانوں اور ٹیکنیشنز کو مبارکباد دی ہے۔