پاکستان اور قطر کے درمیان قدرتی مائع گیس برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ وزیراعظم کے قطر کے دورے کے دوران کیے جائیں گے۔ پاکستان کی طرف سے سوئی ناردرن سدرن گیس کے ایم ڈی ایڈیشنل سیکریٹری پڑولیم سمیت اہم شخصیات شامل تھیں ۔اجلاس میں گیس کی قیمت اور دیگر شرائط وضوابط کیلیے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات جنوری کے تیسرے ہفتہ میں متوقع ہیں ۔ پاکستان گیس آف لوڈ کرنے کیلیے ایل این جی ٹرمینل جلد مکمل کرلے گا قطر سے گیس برامد کرنے کے فیصلہ کے بعد ملک میں جاری گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔