پاکستان کا مجموعی قرضہ 139 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا

loan

loan

پاکستان کا مجموعی قرضہ 115کھرب روپے یا ایک سو انتالیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔  ذرائع کے مطابق قرضے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے
۔ قومی پیداوار کے63فیصد تک پہنچ چکا ہے۔رواں سال گذشتہ دو دہایوں میں سب سے زیادہ قرضہ لیا گیا ہے۔ اندرونی قرضہ 60کھرب روپے یا 69ارب ڈالر ہے۔ جبکہ بیرونی قرضہ 50کھرب روپے یا 59ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔مختلف اداروں پر غیر ملکی قرضہ 411ارب روپے بنتا ہے۔ ان قرضوں کی ادائیگیوں کے لئے حکومت نے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا ہے۔