پاک بھارت کرکٹ: (جیو ڈیسک)شائقین کرکٹ کیلئے خوشی کی خبر، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں طویل انتظارکے بعد اس سال آمنے سامنے آئیں گی۔ پاکستان کی ٹیم دسمبر میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے بھارت جائے گی۔
دوہزار سات میں کی شعیب ملک کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا لیکن اگلے سال ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے دوطرفہ کرکٹ تعلقات ختم کردیے تھے، اور ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کے علاوہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی سیریز نہیں کھیلی جاسکی۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل دیکھنے پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی موہالی گئے تھے۔ لیکن یہ کرکٹ ڈپلومیسی بھی باہمی سیریز بحال نہ کراسکی۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے باہمی کرکٹ کی بحالی کیلئے بھارتی بورڈ حکام سے کئی ملاقاتیں اور مذاکرات کئے ۔ بالآخر ان کی کاوشیں رنگ لائیں اور بھارتی بورڈ نے دسمبر نے تین ون ڈے میچز کیلئے پاکستان کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔