ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمدحفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں شکست مایوس کن ہے لیکن پاک ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ قومی ٹیم ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے سری لنکاپہنچ گئی ہے۔ پاکستان گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ شامل ہے اوراپنی مہم کاآغاز تئیس ستمبرکو کیویز کیخلاف میچ سے کرے گی۔
میگا ایونٹ سے قبل پاکستان روایتی حریف بھارت سے سترہ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیخلاف انیس ستمبر کو دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گا۔محمدحفیظ کا کہناہے کہ میگاایونٹ کیلئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور تمام کھلاڑی سوفیصد کارکردگی پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلیا سے آخری میچ ہارنے کے باوجود سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹرجنرل اورقومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد آج ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل بیٹنگ کی خامیاں دورکرنے میں ٹیم کی مدد کریں گے۔