پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا پروگرام

Pakistan

Pakistan

پاکستان : (جیو ڈیسک) دورہ سری لنکا میں پاکستان ٹیم دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹیسٹ کھیلے گی۔ دورے کا آغاز یکم جون کو ہمبن ٹوٹا میں ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔ ٹیمپلٹس قومی ٹیم سری لنکا میں2ٹی ٹوئنٹی5ون ڈے اور3ٹیسٹ کھیلے گی دورے کا آغاز یکم اور3جون کو ہمبن ٹوٹا میں ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہو گا پہلے دو ون ڈے میچز7اور9جون کو پالے کیل میں کھیلے جائینگے تین ون ڈے13،16اور18جون کو پریماداساکولمبو میں ہونگے۔

پہلاٹیسٹ22سے 26جون تک گال میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ30جون سے 4جولائی تک کولمبو میں ہو گا تیسراٹیسٹ8سے 12جولائی تک پالے کیل میں کھیلا جائیگا وائس اوور پاکستان کرکٹ ٹیم مصروف ترین سیزن کا آغاز سری لنکا کے دورے سے کریگی۔ میزبان ٹیم سے سیریز کے بعد پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی سری لنکا میں کھیلے گی۔ جس کے بعد ستمبر میں چوتھا ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی بھی سری لنکا ہی میں ہو گا۔

پاکستان ٹیم انتیس مئی کو سری لنکا پہنچے گی۔ دورے میں قومی ٹیم دوٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹیسٹ کھیلے گی۔ دورے کا آغاز یکم اور تین جون کو ہمبن ٹوٹا میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز سے ہو گا۔ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز سات اور نو جون کو پالے کیل میں کھیلے جائیں گے۔ تیرہ، سولہ اور اٹھارہ جون کوون ڈے میچز پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہونگے۔ بائیس سے چھبیس جون تک پہلے ٹیسٹ کا میزبان گال اسٹیڈیم ہو گا۔ تیس جون سے چار جولائی تک دوسراٹیسٹ سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں کھیلاجائیگا۔ تیسرا اورآخری ٹیسٹ آٹھ سے بارہ جولائی تک پالے کیل میں ہوگا۔

دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہو گا۔ تینوں طرز کی کرکٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔