چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے ساتھ تنا نہیں چاہتا۔ بیجنگ میں چینی وزیر اعظم وین جیا با سے ملاقات کے دوران جنرل کیانی نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باہمت عوام ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پالیں گے۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم وین جیابا نے کہا کہ پاکستان قابل اعتماد دوست ہے اور چین مستقبل میں بھی اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔