امریکہ(جیوڈیسک)امریکی حکومت نے بغیر اجازت پاکستان کو ایٹمی پلانٹ کے لئے پینٹ کی فروخت پر چینی کمپنی کو 20 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا۔
امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مشعل ہاروے نے بتایا کہ چین کی ایٹمی تعمیراتی کمپنی ”ہاکسنگ کنسٹرکشن” نے وفاقی عدالت میں پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ کو پینٹ فروخت کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکی برآمدی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔ عدالت نے کمپنی کو بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ کر دیا۔
شنگھائی میں واقع چینی کمپنی نے دو ہزار چھے میں امریکی کمپنی پی پی جی انڈسٹریز سے پینٹ خریدا جو پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ کے اندرونی حصوں میں استعمال ہوا۔ چینی کمپنی کے پاس امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کا اجازت نامہ نہیں تھا۔ کمپنی کو دو برس پہلے بھی اس کیس میں تیس لاکھ پچھہتر ہزار ڈالر کا جرمانہ ہو چکا ہے۔