پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے،امریکا کی پھردھمکی

hillary clinton

hillary clinton

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے دھمکی دی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو پاکستان کوسنگین نتائج بھگتنے ہوں گے. امریکی ریڈیو کوانٹرویو دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کو شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے افغانستان اور امریکا کی مدد کی ضرورت ہے۔ تاہم اوباما انتظامیہ نے پاک فوج کو یہ نہیں کہاکہ وہ سرحدی علاقوں میں ایک دم گھس کر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر قابض ہوجائے بلکہ فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ دیگر طریقوں سے بھی اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر زور دیا تاکہ شدت پسندوں کیخلاف مثر کارروائی کی جاسکے اور بہتر تعاون سے کابل مین امریکی سفارتخانے پر حملے جیسے واقعات کو روکا جاسکے