بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ نئی دلی میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے سات رکنی وفد کے ہمراہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔۔چئیرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔