پاکستان کو نیٹو سپلائی بحال کر دینا چاہئیے، نیٹو

Rasmusen

Rasmusen

کینبرا: (جیو ڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو نیٹو سپلائی بحال کر دینا چاہئیے۔

آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راسموسن نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان افغانستان کے لئے جانے والی نیٹو سپلائی جلد بحال کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئے گئے مذاکرات اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے تاہم امید ہے کہ پاکستان بہت جلد نیٹو سپلائی بحال کر دے گا۔متبادل سپلائی روٹ کے لئے وسط ایشیائی ریاستوں سے بھی معاہدہ کیا جائے گا۔