پاکستان کیخلاف مقابلہ فائنل سے کم ثابت نہیں ہوگا ، دھونی

Dhoni

Dhoni

ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کو جس میچ کا انتظار تھا وہ اب اتوار کو کھیلا جائیگا۔پاکستان کیخلاف مقابلہ فائنل سے کم ثابت نہیں ہوگا۔کولمبو میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ سپر ایٹ مرحلے میں تمام مقابلے کانٹے کے رہینگے۔ بھارتی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،ہر میچ میں بہتر سے بہتر کھیلنے کی کوشش کرینگے۔

دھونی کے مطابق پاکستان کیخلاف سپر ایٹ مرحلے میں مقابلہ فائنل سے پہلے فائنل ثابت ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں جس کی وجہ سے پلیئنگ الیون کا انتخاب مشکل ہوگیا ہے۔ مخالف ٹیم اور وکٹ کو دیکھ کر ٹیم کھلاڑیوں کو منتخب کرینگے۔