اسلام آباد : (جیو ڈیسک) کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات کی بحالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں تصویری نمائش کے دوران میڈیا سے گفتگو میں امریکی سفیر نے سیاچن سانحہ پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکی ٹیم مدد کیلئے موجود ہے۔
سیلاب اور زلزلے میں بھی امریکی نے رضا کارانہ طور پر مدد کی تھی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک کی طرح مساویانہ رویہ اختیار کیا جانا چاہیئے۔