پاکستان کیساتھ مسائل بات چیت سیحل کرنا چاہتے ہیں،آنندشرما

Anand

Anand

بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ کشمیر اور پانی سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔

یہ بات انہوں نے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے پر لاہور میں اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم امین فہیم کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ آنند شرما کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سیتجارتی گیٹ کی تعمیر میں تاخیر ہوئی لیکن تیس اپریل تک یہ گیٹ کھول دیا جائے گا۔

آنند شرما نے کہا بھارت نے جنیوا میں ڈبلیو ٹی او کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار دینے کا عمل جاری ہے۔