نئی دہلی کی ایک عدالت نے پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے اور بھارتی دفاعی معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی فوجی کو سات سال قید کی سزا سنادی۔ ملزم انیل کمار ڈوبے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سزا سنائی۔ انتالیس سالہ بھارتی فوجی انیل کمار ڈوبے پر الزام تھا کہ اس نے بھارتی فوج کی تعیناتی اور تعداد کے بارے میں خفیہ معلومات پاکستان منتقل کیں۔ پولیس نے انیل کمار کو بیس اکتوبر سن دو ہزار چھ کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے سی ڈیز اور دستاویزات برآمد کیں تھیں۔۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے سن دو ہزار پانچ کے اے جی آئی جرنل اور نئے ڈائلنگ نظام کی دستاویزات بھی برآمد کی تھیں۔