امریکی سینیٹر ڈیان فینسٹین نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوجی یا اقتصادی امداد میں کٹوتی سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کی امداد روکنے کا بل ایوان میں آیاتو منظور ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھا کا شکار رہے ہیں۔ بگڑتے ہوئے تعلقات پر مایوسی ہے۔ پاکستان کی امداد میں کٹوتی سودمند ثابت نہیں ہو گی۔ دونوں ممالک شدت پسندوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور متوازی نہیں چلا جا سکتا۔ امداد کم کرنے کی بجائے تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کی امداد میں کٹوتی کا بل ایوان میں پیش ہوتا ہے تو بہت زیادہ امکانات ہیں کہ وہ منظور ہو جائے۔