امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد کو تعاون سے مشروط کر دیا جائے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدارتی امیدوار جان میکین نے کہا کہ پاکستان کو امریکی فوجیوں کی بے مقصد ہلاکتوں کو روکنے کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔ پاکستان کے لئیاربوں ڈالر کی امداد تعاون سے مشروط ہونی چاہئے۔ نیٹو حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور نیٹو حملیکے بعد جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جان مکین نے الزام عائد کیا کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک کی حمایت کررہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک امریکیوں کا قاتل ہے۔