اسلام آباد(پ۔ر) پاکستان کے علاقہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے والی ایک انتہائی ذہین اور باہمت طالبہ ایک ایسی بیماری میں مبتلاہوگئی ہے جسکا مکمل علاج شاید پاکستان میں نا ممکن ہو۔”سیدہ ملیکہ حسین” نے حال ہی میں میٹرک ایبٹ آباد بورڈ کے امتحانات میں کل 1050نمبروں میں 905نمبرلے کراپنے سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ملیکہ حسین کو گذشتہ چند سالوں سے وون ولی برانڈ نامی بیماری لاحق ہوگئی ہے لیکن اس باوجود اس طالبہ نے اپنی پڑھائی کے حوالے سے ہمت نہیں ہاری۔اس بیماری کے دوران ناک سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے اور بند نہیں ہوتا۔ پلازمایا سفیدخون لگوانا پڑتاہے جس سے جاکرکچھ آفاقہ ہوتاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرخ خون بھی لگواناپڑتاہے۔
سرخ اور سفید خون لگوانے کے بعد عارضی طورپر خون آنابند ہوجاتاہے لیکن چند ہفتوں کے بعد دوبارہ یہی صورتحال ہوجاتاہے۔ ان کے والدین کاکہناہے کہ ان کی بیٹی گذشتہ ایک سال کے دوران چھ ماہ بیماررہی لیکن اسکے باوجود محنت کرنے سے نہیں کترائی اوراللہ تعالیٰ نے اسے میٹرک میں 86فیصدنمبروں کے ساتھ کامیابی سے نوازا ہے۔
سکول کے پرنسپل مشتاق کیانی نے بتایاکہ انھیں اس ہونہارطالبہ پر فخرہے اوروہ اس طالبہ کی مزید کامیابیوں کےلئے دعاگوہیں۔ طالبہ کی والدسید کفایت حسین شاہ نے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں یا پاکستان سے باہرکسی کواس بیماری کے مستقل علاج کے بارے میں مفید معلومات ہوں تو وہ ان کی مدداور رہنمائی فرمائیں۔ہم دعارہیں گے۔
طالبہ کے والد سید کفایت حسین کا فون نمبر:0092-302-3502823