امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے منتظر ہیں ۔ ایک بیان میں وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ کے واقعے کے بعد پاکستان سے ہر سطح پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سے بہتر تعقات چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے تعاون صرف دفاع کے شعبے تک محدود نہیں اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے کے بعد بھی پاکستان کو سول امداد کی فراہمی جاری ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔